الوقت کی رپورٹ کے مطابق 30 سے زائد طالبان حملہ آوروں نے پہلے قندھار ایئرپورٹ کے گیٹ پر حملہ کیا اور اندر داخل ہوئے جس کے بعد تمام دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں 45 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارتِ دفاع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں، حملہ آوروں نے ایئرپورٹ پر موجود خواتین اور کئی بچوں کو بھی یرغمال بنا لیا جب کہ ایئرپورٹ کے احاطے میں افغان اور نیٹو فورسز کا مشترکہ ہیڈ کوارٹر بھی قائم ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ پرحملے سے ایک گھنٹے قبل طالبان نے قندھار کے ایک پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا تھا