الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 5 ویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پائیدارامن کے لیے پُرامن افغانستان ناگزیر ہے، افغانستان میں بدامنی ہوگی تو پورا ایشیا متاثر ہوگا اور وہاں امن سے پورا خطہ مستفید ہوگا، افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اور افغان مہاجرین کی اپنے وطن باعزت واپسی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی خود مختاری کا عالمی برادری بھی احترام کرتی ہے، پرامن ہمسائیگی ہی ہمارا ویژن ہے اور پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ مضبوط رابطے چاہتا ہے، افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں اور پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے اور اس سے نمٹنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔