الوقت نےترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بنکاک میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹرز نے بھی شرکت کی۔
قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے، خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں مثبت عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی مختصر ملاقات ہوئی تھی جب کہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج بھی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے 8 دسمبر کو اسلام آباد آرہی ہیں۔