الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر شہر موصل سے نکل کر دجلہ کے کناروں پر تعینات ہوگئے ہیں۔ شہر موصل عراق کے شمالی صوبے نینوا میں واقع ہے۔
ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے موصل کی سڑکیں کیوں ترک کی ہیں لیکن عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی مخالفت اور داعش کے ٹھکانوں پر ممکنہ حملوں کے آغاز کے خوف سے اپنے مورچے چھوڑدیے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ شمالی عراق میں داعش کے رسد کے راستوں کے بند کئے جانے کے بعد اس دہشتگرد گروہ کے بعض سرغنے حالیہ ہفتوں میں اس گروہ سے نکل گئے ہیں اور موصل کے علاقے سے نکلنے کی کوشش میں ہیں۔