الوقت کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولاد میرپیوتن نے اسٹیٹ آف دی نیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کودہشت گردی سے متعلق دُہرے معیار سے گریز کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے جب کہ ترکی دہشت گردوں کو استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترکی صرف یہ سمجھتا ہے کہ ہم چند چیزوں پر پابندیان عائد کریں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے کیونکہ ماسکو ترکی کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی نے شام کی سرزمین پرروسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔اور روس نے اس واقعے کے بعد ترکی سے فوجی تعلقات ترک کرتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔