الوقت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر عراق کے فضائی حملوں میں کم سے کم اکیس دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں- ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے تین غیر ملکی سرغنہ بھی ہیں- دہشت گردوں کے خلاف عراقی فضائیہ کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے کا ایک بڑا گودام بھی تباہ ہو گیا ہے -
دوسری جانب عراق کی کرد پیشمرگہ فورس نے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک حملے کو پسپا کر دیا ہے- اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔
داعش دہشت گرد الخازر کراسنگ کو عبور کر کے کرد فورسیز پر حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن پیشمرگہ فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔