الوقت نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس ملک کے وزیر دفاع منوہر پریکار کی جانب سے بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے تباہ ہونے کی وجوہات زائدالمعیاد مشینیں، پائلٹ کی غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص مینٹینس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2010 سے اب تک 28 ہیلی کاپٹرز تباہ ہو چکے ہیں اور زیادہ تر حادثات کی بڑی وجوہات تیکنیکی خرابیاں اور انسانی غلطیاں تھیں، 2011 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے بھارت میں 197 چھوٹے ہیلی کاپٹرز کے حصول کا معاملہ کرپشن اور تیکنیکی معاملات کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے جب کہ گزشتہ برس روس کے ساتھ 200 ہیلی کاپٹرز کی بھارت میں تیاری کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے تاہم ابھی اس معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط ہونا باقی ہیں۔