الوقت کی رپورٹ کے مطابق بعض خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طالبان کے ایک کمانڈر عبداللہ سرحدی کے گھر پر ملا منصور اور عبداللہ سرحدی کے درمیان لفظی جھگڑے کے بعد مسلح جھڑپ ہوئی جو ملا منصور کی ہلاکت پر منتج ہوئی تاہم افغانستان کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ابھی اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے بھی ابھی تک اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔
ادھرافغانستان میں اڑتیس طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے پریس سینٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں ننگرہار، سمنگان، تخار، قندوز، فاریاب، سرپل، قندھار اور ہلمند صوبوں میں ہوئی ہیں۔