الوقت نےعراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران جنوبی اور شمالی بغداد کے مختلف علاقوں سے گزرنے والے زائرین کے خلاف دہشت گردی کی دس کارروائیوں کو بروقت ناکا م بنایا جا چکا ہے۔
بغداد آپریشنل کمانڈ نے بتایا ہے کہ پیر کے روز چار خود کش حملہ آوروں کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ شمالی بغداد کے حی الجہاد، سیدیہ ، لطیفیہ، اور الشعب نامی علاقوں میں پیدل چلنے والے زائرین کے درمیان گھس کر دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔ ایک اورخودکش حملہ آور کو جنوبی بغداد کے علاقے کوئیریش میں زائرین کے درمیان گھسنےسے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا۔
عراق کے انسداد دہشت گردی کے خصوصی ادارے نے منگل کے روز ایک کارروائی کے دوران مرکزی صوبے بابل کے علاقے اسکندریہ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔