الوقت نےافغان نیوز ایجنسی خامہ پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ رات طالبان دہشتگرد ڈسٹرکٹ خاص ارزگان کے سابق گورنر جمعہ خان کےگھر میں گھس گئے اور انھیں گن پوائنٹ پر اغوا کر کےنامعلوم مقام پر لے گئے .
ارزگان کے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نور آغا کامران نے بتایا کہ جمعہ خان کی لاش بعد ازاں ڈسٹرکٹ خاص ارزگان کے علاقے کالا خور میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی .
اگرچہ واقعے کے حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں بھی وہ ایسی کارروائیاں کرتے رہے ہیں .
دوسری جانب افغانستان کے صوبہ خوست میں ہونے والے بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔