الوقت نےلبنان کے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تقریبا پچاس امریکی فوجی، دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں کردوں کی حفاظت کے بہانے شام کے صوبہ حلب میں واقع کوبانی شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ امریکی فوجی اور فوجی افسر شام اور ترکی کے سرحدی علاقے پینارکی گزرگاہ سے کوبانی شہر میں داخل ہوئے ہیں۔
امریکی صدر باراک اوباما نے تقریبا چھ ہفتے قبل شمالی شام میں پچاس امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت ان فوجیوں کی جانب سے ٹریننگ دیئے جانے کے مسئلے پر بہت تاکی کرتی ہے تاکہ شام کی سرزمین پرامریکہ کی زمینی جنگ سے متعلق ذہنوں میں اٹھنے والےسوالات کو ختم کر سکے لیکن ماضی کے تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ جب امریکہ کسی جنگ زدہ علاقے میں ٹریننگ دینے کے لئے اپنے فوجی بھیجتا ہے تو اس کے بعد امریکہ اس علاقے میں زمینی جنگی کارروائیاں شروع کر دیتا ہے۔