الوقت کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے فرانسیسی پراسیکیوٹر فرانسوا مولنز نے کہا ہے کہ حملوں میں 3 ٹیمیں ملوث تھیں، ان تینیوں ٹیموں میں موجود افراد کے پاس کلاشنکوف تھی جبکہ سب نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں۔
پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے کارروائی کے لیے 2 گاڑیاں استعمال کیں، جس کی مدد سے وہ متاثرہ مقامات تک پہنچے۔ سیکیورٹی ادارے ایک کار کی رجسٹریشن کے حوالے سے تاحال سراغ نہیں لگا سکے ہیں جبکہ ایک گاڑی بیلجیئم میں رجسٹرد ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو پیرس میں ہونے والے حملوں میں 160کے قریب افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔