الوقت کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کے ترجمان میلود الزاوی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں دہشتگردوں نے فوجی بیس پر حملہ کرنے کے علاوہ فوجی قافلوں کے راستے میں بم نصب کئے اور تخریب کاری کی ایک سے زائد کارروائیوں میں 16 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے صرف 13 کی شناخت ہوئی ہے۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگردوں کے زیرکنٹرول علاقے خالی نہیں کرا لئے جاتے اس وقت تک فوجی آپریشن جاری رہے گا جب کہ سیکیورٹی فورسز مشرقی حصے میں کامیابی کے لئے بڑے آپریشن میں مصروف ہیں۔