الوقت کی رپورٹ کے مطابق امان میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی اڈے میں ارد ن کے ایک پولیس افسرنے فائرنگ کر کے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
فائرنگ کے اس واقعے میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کیپٹن رینک کے ایک پولیس افسر نے کی تھی۔ رپورٹوں میں فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار افغان پولیس اور افغان فوج کے اہلکاروں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔