الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیراعظم نوری مالکی نے جمعرات کے دن رشیا الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گرد گروہ داعش پر حملے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے اور وہ اس گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری نہیں کرتا ۔
نوری مالکی نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کے سنجیدہ نہ ہونے کے باوجود روس، عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملےکے بارے میں پرعزم ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بغداد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ماسکو کو عراق میں داعش پر حملے کی دعوت دے۔