الوقت کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب 9 نومبر کو ہوگا۔ جبکہ 6 نومبر کو سردار ایاز صادق اور ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے دیگر ارکان حلف اٹھائیں گے ۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اسپیکر کے عہدے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی ووٹ کی درخواست کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی سے درخواست کریں گے کہ اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس حلقہ 122 سے ووٹوں کی منتقلی کے ثبوت آ چکے ہیں۔