الوقت کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل ایریا میں 4 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی تیسری منزل پر تعمیرات کا کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا، حادثے کے بعد لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم اس فیکٹری میں بیگ بنانے کا کام کیا جاتا ہے عمارت کے ملبے تلے 100 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری جانب ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں 250 افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔