الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران، پاکستان، بھارت اور دوسرے ملکوں اہی طرح جرمنی کے عوام نے مظاہرہ کرکے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی حمایت کی اور آل سعود کو سختی سے خبردار کیا ہے۔
مظاہرین نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے محبوب و مظلوم عالم دین کی غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔ مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی دی گئی تو آل سعود کی حکومت کے لئے جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت، شام، عراق، یمن اور بحرین میں اپنی مجرمانہ کارروائیاں ختم کرے۔
آل سعود کی جانب سے سرزمین حجاز کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کےبعد ساری دنیامیں ان کی حمایت میں مظاہرے ہورہے ہیں ۔ ان مظاہروں میں بھرپور طرح سے آل سعود کی مذمت کی جارہی ہے
قابل ذکرہے کہ حکومت برلین نے بھی رواں ہفتے میں شیخ نمر کے خلاف پھانسی کی سزا کے فیصلے کی مخالفت کی تھی ۔