الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مفتی شیخ مہدی الصمیدعی نے پیر کے روز العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے اپیل کی ہے کہ وہ، شیخ باقر النمر کے خلاف سنائے جانے والے ناحق فیصلے پر عمل درآمد رکوائیں۔
عراق کے مفتی نے کہا کہ شیخ باقر النمر کے خلاف عائد کیا جانے والا کوئی بھی الزام، ایسا نہیں ہے کہ جس کی بنیاد پر انھیں سزائے موت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ باقر النمر کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ اس معروف شیعہ عالم دین اور سعودی عرب کے اس مذہبی رہنما پر سراسر ظلم ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی عدالت عالیہ نے شیخ باقر النمر کے خلاف سزائے موت کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کے لئے اسے سعودی شاہ کے دفتر بھیج دیا ہے۔
شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے پر سعودی عرب اور بیرونی حلقوں میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔