الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سانحہ منیٰ کے اسباب کا پتہ لگانے میں تمام اسلامی ملکوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو افریقی ملک مالی کے نئے سفیر سے ملاقات میں ، سانحہ منیٰ میں مالی کے حجاج کرام کی شہادت پر مالی کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ۔
انھوں نے کہا کہ سانحہ منی کے حقائق سامنے لانے، اس کے اسباب کا پتہ لگانے اور مستقبل میں اس قسم کے حادثات کی روک تھام میں تمام اسلامی ملکوں کو تعاون کرنا چاہئے ۔