الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں خودکش دھماکے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے دھماکے میں شھید ہونیوالوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محرم الحرام میں سخت سکیورٹی کی بات کی تھی جس کی قلعی آج کے دھماکے سے کھل گئی۔ مجلس وحدت مسلمین نے حکومت سے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ آج جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش حملے میں 22 عزادار شھید اور متعدد زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔