الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ صنعا میں واقع بلاد الروس کے علاقے اللحف پر پانچ مرتبہ بمباری کی جس کے باعث زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا میں واقع بنی حشیش کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں سعودی لڑاکا طیاروں نے الشرفہ کے مضافات میں واقع حضران کے علاقے میں ایک گھر اور ایک مسجد پر بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو یمنی شہری شہید ہو گئے ہیں۔
دریں اثںاء تعز کے الروضہ نامی علاقے پر کیٹیوشا میزائل گرنے کے باعث یمن کے متعدد شہری شہید ہوگئے ہیں۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی فوج کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسیر میں واقع فوجی چھاؤنیوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہے۔