الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی لیگل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور اشتعال انگیز کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں جو کہ نہ صرف رویوں میں شدت کا باعث بنتی ہیں بلکہ اس سے مغرب اور اسلامی دنیا کے مابین غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔
’بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اقدام‘ کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشتگردی کی ان بنیادی وجوہ کو دور کرنا ضروری ہے جن سے دہشتگردی فروغ پاتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کی بنیادی وجوہ سمیت طویل عرصے سے حل طلب تنازعات کے حل، طاقت کے غیر قانونی استعمال ، جارحیت کی روک تھام جیسے امور پر بھرپور توجہ دینی چاہیے