الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےعوام نے نماز جمعہ کے بعد جلوس نکالے اور مظاہرے کرکے آل سعوداور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ۔
ایران کے تقریبا سبھی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے ان مظاہروں میں عوام نے صیہونی حکومت مردہ باد، آل سعود مردہ باد اور امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر بین الاقوامی اداروں اور علاقے کے عرب ملکوں کے حکام کی خاموشی کی مذمت کی ۔
نمازیوں نے اپنے مظاہروں میں اسی طرح یمن پر سعودی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی بھی مذمت کی۔