الوقت کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملکی اور بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں 1427 ملک اور غیر ملک این جی اوز کام کر رہی ہیں۔
صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں 66 ہزار 609 این جی اوز فعال ہیں جن میں سے 47 ہزار 403 پنجاب میں، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار، سندھ میں 6ہزار 150 جبکہ بلوچستان میں 2 ہزار 756این جی اوز کام کر رہی ہیں۔
سپریم کورٹ نے وزارت قانون و انصاف کے سیکریٹری سرور خان کو ہدایت جاری کی کہ این جی اوز کے حوالے سے مکمل تفصیلات کی رپورٹ 2 ماہ میں عدالت میں جمع کروائی جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی بعض سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی این جی اوز غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور امداد کے نام پر رقوم کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔