الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پارلیمنٹ کی طرف سے حکومت کو جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کی منظوری دینے پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی قوم اور پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ جن افراد نے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن پر عمل درآمد اور خاص کر پوری ایرانی قوم جنہوں نے گذشتہ بارہ سالوں اور مذاکرت کے آخری دوسالوں میں دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران استقامت اور پامردی کا مظاہرہ کیا ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھاکہ مغربی ممالک کے حکام نے دیکھا کہ ہم پابندیوں کے باوجود اپنی اقتصاد کو بہتر بنا رہے ہیں اور ملک میں اقتصادی بہتری کے لئے حالات سازگار بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مذاکرات میں اس بات کی ضرورت تھی کہ ہم مخالف فریق کو بتا دیں کہ تمہاری پابندیاں ہمارے خلاف کارگر ثابت نہیں ہوئیں لہذا ان کو ختم ہوجانا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ خطے کے تمام مالک سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں امن و استحکام ، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لئے دہشتگردی سے مقابلے کے لئے مشترکہ کوششوں کو خصوصی اہمیت دیں ۔