الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی جماعت انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل نے چند دن پہلے میزائلوں کی ایک بڑی مقدار سعودی عرب کے علاقے عسیر کے فوجی اڈے خمیس مشیط پر منتقل کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہے ۔
سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے موجودہ نظام کی بنیاد سامراج نے رکھی ہے اور یمن کے عوام حق پر ہیں لہذا اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ وہ اپنی عزت، وقار ،خودمحتاری اور کرامت کو قربان کردیں۔
سید عبدالملک الحوثی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ جسطرح ہمارے آباؤ اجداد نے غاصبوں کو اپنی سرزمینوں سے باہر نکالا اور لبنانیوں نے اسرائیلیوں کو لبنان سے اور عراقیوں نے امریکیوں کو عراق سے نکال باہر کیا ہے ہم بھی سامراج کو یمن سے نکال کر دم لیں گے ۔