الوقت کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے ہفتے کے دن کو صہیونیوں کے خلاف نفرت وبیزاری کےدن کااعلان کرتے ہوئے سبھی مسلح گروہوں اور فلسطینی قوم سے کہا ہے کہ وہ تیسری تحریک انتفاضہ کے پرچم تلے سڑکوں پرنکل آئیں۔فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اورمسلح گروہوں کو اب صیہونیت مخالف اپنی مسلح جدو جہد کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ غرب اردن کے شہروں بیت اللحم اور الخلیل میں فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان لڑائی کا دائرہ پھیل گیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کےلئےبراہ راست فائرنگ کی ہے جبکہ ربرکی بھی گولیاں فائر کرنے کےساتھ ساتھ آنسو
گیس کا بے تحاشا استعمال کیا ہے۔
دریں اثناصیہونی فوجیوں نے شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیاہے۔ اس رپورٹ کے مطابق احمد جمال صلاح کی شہادت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوں کے درمیان غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فوجی چیک پوسٹ کی جانب وسیع پیمانے پر جلوس نکالا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔غرب اردن اورغزہ میں صہیونیت مخالف مظاہروں کا نواں دن ہے اس عرصے میں صیہونی فوجیوں نے اب تک کم سے کم آٹھ فلسطینیوں
کو شہید اور چھے سو کے قریب فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے -