الوقت کی رپورٹ کے مطابق سانحہ منی میں شہید ہونےوالے حاجیوں کے جلوس جنازہ میں شریک ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ منی کے سانحے نے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور اس ہولناک حادثے کے ذمہ داروں کا جلد سے جلد پتہ لگایا جائے-
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ان دیگر ملکوں کے ساتھ جن کے حاجی سانحہ منی میں شہید ہوئے ہیں حقائق کا پتہ لگاکر سانحے کے ذمہ داروں تک پہنچنے کی ہرممکن کوشش کرے گا اور جب تک حقائق سامنے نہیں آجاتے اور ذمہ داروں کا پتہ نہیں چل جاتا ایران خاموش نہیں بیٹھے گا -