الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں پائیدار ترقی کے سامنے ایک دوسری رکاوٹ، گذشتہ ساٹھ برسوں سے جاری اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے اور علاقے میں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے نے ہی امن کے افق کو تاریک بنا دیا ہے اور علاقے میں امن و ترقی نہیں ہونے دے رہا ہے -
مشرق وسطی کے علاقے کے حالات کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ اس علاقے کےاسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور دہشت گردی سے دوچار ہونے کی اصلی وجہ ، علاقے میں مغربی حکومتوں کی خفیہ اور آشکارا سازشیں اور فتنہ انگیزیاں ہیں- مغرب کی سازشوں سے مشرق وسطی کے علاقے میں ایک جعلی اور جارح اسرائیلی حکومت کی تشکیل اور اس علاقے کے امن و استحکام کو درہم برہم کرنے کے لئے مغربی ممالک کے خاص کردار کی حامل کنٹرول شدہ بین الاقوامی دہشت گردی اس علاقے کی ترقی میں رکاوٹ کے اصلی عناصر ہیں -