الوقت کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منی کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران میں تین دن کےعام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منی کے سانحے کے بارے میں جمعرات کے دن ایک اہم پیغام میں تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اس ناخوشگوار سانحے کی بھاری ذمےداری قبول کرنے اور حق و انصاف کے ساتھ اس سانحے کے نتائج بھگتنے کی پابند ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ اس سانحے کا سبب بننے والی غلط مینیجمنٹ اور ناپسندیدہ اقدامات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ منی کے واقعہ اب تک1300 حجاج جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ اس حدثے میں 131ایرانی حجاج جاں بحق اور 1500سو سے زائد ایرانی زخمی ہوئے۔