الوقت کی رپورٹ کے مطابق سانحہ منی میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سےتجاوو کر گئی جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں مختلف ملکوں کے حاجی شامل ہیں۔ منی میں بھگدڑ مچنے کے باعث جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ تینتالیس ایرانی حجاج بھی سانحہ منی میں جاں بحق اورساٹھ سے زائد ایرانی حاجی زخمی ہوئے ہیں۔
اس حادثے میں متعدد پاکستانی بھی جاں بحق ہوئےہیں۔
واضح رہے کہ دوہزار چھے میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں تین سو چھیالس افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئےتھے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا تھاجس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت کم از کم ایک سو سات افراد جاں بحق اورتین سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔