:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

Thursday 24 September 2015
حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

 

الوقت کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس عالمی پیغام میں علاقے میں امریکہ کی شرانگیز پالیسیوں کو کہ جو جنگ و خونریزی، تباہی و بربادی، لوگوں کی دربدری، غربت و پسماندگی اور نسلی و مذہبی اختلافات کا سبب بنی ہیں، تمام مسلمانوں کا اولین مسئلہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کے کاندھوں پر، غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں بھی کہ جس نے فلسطین میں وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور جو مسجد الاقصی کی بار بار بے حرمتی کرنے کے ساتھ ہی مظلوم فلسطینیوں کے جان و مال کو بھی تباہ و برباد کر رہی ہے، سنگین ذمہ داری ہے اور اسے اس سلسلے میں اپنے اسلامی فریضے کو جاننا چاہیے -

حقیقت یہ ہے کہ آج امت مسلمہ داعشی – صیہونی دہشت گرد گروہوں کی شیطانی سازشوں اور نسلی و مذہبی فتنوں اور جنگ افروزی کے ساتھ ساتھ مذہبی انتہا پسندی کا بھی شکار ہے اور ان دہشت گرد گروہوں نے اپنے جارحانہ اور مجرمانہ اقدامات سے ظاہر کر دیا ہے کہ وہ انسانی عزت و کرامت کو تباہ و برباد کرنے اور اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کے لیے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرتے ہیں -

 

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض مسلمان حکومتوں نے بھی اصلی خطروں یعنی صیہونی حکومت، دہشت گردی اور انتہا پسندی پر توجہ دینے کے بجائے اپنی قوموں کی دولت و ثروت اور فوجی طاقت کو علاقے کی سلامتی کے لیے ایک خطرے میں تبدیل کر دیا ہے- علاقے میں بحرین سے لے کر عراق، شام، یمن، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی تک اور ایشیا اور افریقہ کے بعض ممالک میں جو افسوس ناک واقعات رونما ہو رہے ہیں وہ امت اسلامی کی سنگین مشکلات اور مصائب کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ ایسی مشکلات اور مصائب ہیں کہ جن میں عالمی سامراج کی سازش کو دیکھنا چاہیے اور اس کو ناکام بنانے کی تدبیر کرنی چاہیے۔ اس بنا پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس کلیدی نکتے کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ قوموں کو اپنی حکومتوں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ان مشکلات اور مصائب کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور اس سلسلے میں اقدام کریں اور حکومتیں بھی اپنی سنگین ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

اسلامی ممالک کے پاس جو وسائل ہیں ان کے ذریعے وہ ان مشکلات کے حل کے لیے کوئی چارہ کار تلاش کر سکتے ہیں لیکن ایسے عوامل بھی موجود ہیں کہ جو عالم اسلام کی کمزوری اور تفرقے کا باعث بنے ہیں۔ ان میں سے ایک عامل کہ جس نے اس مسئلے کو ہوا دی ہے، امت مسلمہ کے اس اتحاد کی اہمیت کو درک نہ کرنا ہے کہ جس کی ایک جھلک ہمیں حج کے موقع پر نظر آتی ہے۔

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے