الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوجیوں کے حملے میں پچاس سے زائد دہشت گرد جبکہ عراق کی سرحد کے قریب واقع علاقے دیرالزور کے مضافات میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں -
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں داعش دہشت گردوں کو گذشتہ پیر کے روز سے اب تک سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے- حمص کے مشرقی مضافاتی شہر پالمیرا میں بھی شامی فوجیوں نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم از کم بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -
واضح رہے کہ شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے جاری بحران میں اب تک تقریبا ڈھائی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں -