الوقت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی قرار دینے کے بعد اب اپنے آپ کو ہم جنس تسلیم کرنے والے ایرک فن کو امریکی وزیر دفاع کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔البتہ نئے وزیر دفاع کا دفاع کرتے ہوئےامریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایرک ایک تجربہ کار اور بے پناہ صلاحیتیں رکھنے والے انسان ہیں اور ان میں اس عہدے کو پورا کرنے کے لیے قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں جب کہ انہیں اعتماد ہے کہ وہ امریکی فوج کی بھر پور قیادت کریں گے ۔
واضح رہے کہ ایرک فن نے جون 2013 میں امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کی عمارت میں ہم جنسوں کی ایک تقریب کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور اس بات پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ البتہ کہ ایرک فن کی وزیر دفاع کے طور پر نامزدگی اوباما انتظامیہ کے ان کئی اقدامات میں سے ایک ہے جو فوج میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کیے گئے ہیں۔ 2010 میں اوباما انتظامیہ نے ایک قانون پاس کیا جس میں واضح کردیا گیا کہ جو لوگ فوج کی نوکری کے لیے آئیں ان سے نہ پوچھا جائے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں یا نہیں، اسی طرح انہوں نے رواں سال کے آغاز میں قانون بنایا ہے کہ جو لوگ کھلے عام ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کریں انہیں بھی فوج میں نوکری کرنے کا حق ہے۔