الوقت کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل میں سما الموصل ٹی وی چینل کے کیمرہ مین قحطان سلمان سمیت چوبیس عراقی شہریوں کو قتل کرنے کے بعد لوگوں کے سامنے بڑی بے دردی سے ان کے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے -
واضح رہے کہ داعش گروہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک میڈیا کے اکسٹھ افراد کو قتل کرچکا ہے جن میں تیرہ عراقی ہیں- دریں اثنا عراق کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے الحویجہ کے علاقے سے ہفتے کے روز کرکوک کی مساجد کے دس ائمہ جمعہ والجماعت کو داعش کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے اغوا کرلیا ہے -
داعش کے دہشت گرد اس سے پہلے بھی عراق کے شمالی صوبوں نینوا، کرکوک اور صلاح الدین سے ائمہ مساجد اور خطیبوں کی ایک تعداد کو اغوا کرکے قتل کرچکے ہیں -