الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت کے اعلیٰ سطح کے وفوداس ملک کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز یا قومی سلامتی کے مشیر طارق فاطمی کی قیادت میں اعلی سطح کا ایک وفد جلد افغانستان اور امریکا روانہ ہوں گے۔
اس دورے میں افغان حکومت سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث گروپوں اورتنظیموں کے خلاف آپریشن کرنے اور مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ امریکی حکومت پر زور دیا جائے گاکہ وہ اس معاملے پر اپنا سفارتی کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پشاور کے قریب بڈھ بیر کے ایئر فورس کیمپ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔