الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس صوبے کے شہر حویجہ کے وسطی علاقوں پر حملہ کرکے کم سے کم تیس نوجوانوں کو اغوا کر لیا- داعش گروہ نے ان نوجوانوں پر عراقی افواج کے ساتھ تعاون اور داعش کے خلاف کارروائی کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے ان نوجوانوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے-
ادھر شمالی صوبے صلاح الدین کی آپریشنل کمان کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے تکریت کے شمال میں حملہ کر کے داعش دہشت گردوں کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے- اس حملے میں ان گاڑیوں پر سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے-