الوقت کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اگر امریکا اور دیگر ممالک نے شمالی کوریا مخالف پالیسیاں جاری رکھیں تو وہ اپنے دشمنوں کے خلاف کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی دھمکی پہلی مرتبہ نہیں دی بلکہ پیانگ یانگ کی جانب سے متعدد بار امریکا کو جوہری ہتھیار اسعمال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ رواں سال امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے سونی پکچرز پر سائبر حملوں کا الزام شمالی کوریا پر لگانے پر بھی پیانگ یانگ نے ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے دھونس اور دھمکی کی پالیسی ترک نہیں کی تو اس کے برے نتائج امریکہ کو بھگتنے پڑیں گے۔