الوقت کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد میکسیکو کے صدر نے مصر کی حکومت سے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میکسیکو کے صدر انریکو پینا نیتو نے کہا ہے کہ میکسیکو اپنے شہریوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ مصر کی حکومت سے واقعے کی جامع تحقیقات کا خواہاں ہے۔
واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے کہ جب مصر سے شائع ہونے والے اخبار الاہرام نے اتوار کے دن مغربی صحرا میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مشتبہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کی خبر دی تھی۔
اس اخبار نے ایک سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس حملے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔