الوقت- پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ ہونے پر مسترد کردی۔
سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کئے گئے دونوں گواہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکیل استغاثہ کا کہنا تھاکہ ایک گواہ انسپکٹرغلام مصطفیٰ کیانی چھٹی پرہیں جب کہ دوسرےگواہ قیصرنیازحج کی ادائیگی کےسلسلے میں ملک سےباہر ہیں۔ الوقت- عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔