الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےسرتاج عزیز نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کے اندر حملے کی جرات نہیں کرسکتا اور اگرکسی نے ایسا سوچا بھی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
گذشتہ دنوں پاک ، ہند سیکیورٹی مشیروں کی ملاقات کی عین وقت پر منسوخی کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ "ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان مخالف ایجنڈے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیا اور اب وہ اپنی شرائط کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، لیکن ہم اسے قبول نہیں کریں گے اور یہ بات نئی دہلی کو پہلے ہی بتا دی گئی ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز اور انڈیا کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے افسران اوفا اعلامیے کے مطابق ملاقات کررہے ہیں، جس کا مقصد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی کم کرنا ہے.