الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ کی ہلاکت کی خبروں کے بعد وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کےمطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دالبندین میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے، کارروائی میں اس کے ساتھ اس کے ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم ابھی تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی ہے۔
سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال میں بڑا مواصلاتی سینٹر بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔