الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں پچھلی بات کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ پارچین سائٹ میں ہونے والا تعمیراتی کام آئی اے ای اے کے معائنے کو متاثر کرے گا۔
رضا نجفی نے یوکیا امانو کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارچین ایک روایتی فوجی سائٹ ہے اور اس میں ہونے والا تعمیراتی کام ایک فطری امر ہے، اس کا آئی اے ای اے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اتنا واضح ہے کہ حتی امریکی حکام نے بھی اس کو قبول کیا ہے۔