الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر نے کابل کے سلسلے میں امریکہ کی دہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے سامراجی مقاصد کےحصول کے لئے افغانستان میں اپنے فوجی تعینات کئے ہیں۔
حامد کرزئی نے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کی اپنی حکومت کی مخالفت کے بارے میں کہا کہ تحقیقات کے بعد واضح ہوا کہ یہ معاہدہ اس وقت تک افغانستان کے سیاسی مستقبل کے لئے فائدہ مند نہیں ہو گا جب تک امریکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کا وعدہ نہیں کرے گا۔
افغانستان کے سابق صدر نے افغانستان اور پاکستان کے سیکورٹی معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ افغانستان کے نقصان میں ہے اور اسے جلد از جلد منسوخ کر دیا جانا چاہئے۔