الوقت نےحصاد الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ مارب کے صقر علاقے میں جارح فوج کے اسلحہ گودام میں ہونے والے دھماکے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 103 فوجی ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس علاقے پر جمعے کو یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے 103 فوجی اورآلہ کار ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے 23 فوجی افسر بھی شامل ہیں۔
یمنی فوج کے اس میزائلی حملے میں 70 جارح فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہر چند کہ ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن متحدہ عرب امارات نے اپنے 20فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔