الوقت نےایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے ڈیموکریٹک پارٹی سےتعلق رکھنے والے مزید تین سینیٹروں کوری بوکر، مارک وارنر اور ہائڈی ہیٹ کیمپ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
نیوجرسی ریاست میں امریکی یہودیوں کے بعض طبقات کی طرف سے سینٹر کو بوکر پر دباؤ تھا کہ وہ اس معاہدے کی مخالفت کریں۔ کوری بوکر، مارک وارنر اور ہائڈی ہیٹ کیمپ کی طرف سے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کے سبب اس معاہدے کے حامی ڈیموکریٹ اور آزاد سینیٹروں کی تعداد بڑھ کر سینتیس ہوگئی ہے۔امریکی کانگریس موسم گرما کی پانچ ہفتے کی تعطیلات کے بعد آئندہ ہفتے اجلاس منعقد کرے گی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ، میں آئندہ ہفتے کےسیشن کے آغاز میں ہی ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں بحث ہوگی۔