الوقت کی رپورٹ کے مطابق شور کوٹ پولیس نے 7 جنوری کو کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے علی احمد کی نماز جنازہ میں حکومت اورشیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقریریں کرنے پر غلام یسین معاویہ، ساجد علی اور عبدالطیف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
جج راجا پرویز اختر نے اے ٹی اے کے سیکشن نائن کے تحت معاویہ اور علی کو دو دوسال قید اور 20000 روپے جرمانہ عائد کیا۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردی اور شیعہ مسلمانوں کے علاوہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر بھی حملوں اور ان کے قتل عام میں ملوث ہے۔