الوقت کی رپورٹ کے مطابق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے انچارج سعید مموزینی نے بدھ کے روز کہا کہ داعش گروہ نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف بغاوت کے الزام میں اپنے ایک سو بارہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے-۔
موصل کے جنوب میں ایک جیل میں ہلاک کئے گئے ان افراد میں گروہ کے اٹھارہ سرکردہ افراد بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد نے البغدادی سے علیحدگی اور داعش کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ ادھر عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش گروہ کے دہشت گردوں نے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے علاقے الرطبہ میں دو سو افراد کو اغوا کرکے ان میں سے دس افراد کو قتل کر دیا ۔