الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے نیویارک میں بین الپارلیمانی یونین کے چوتھے اجلاس کے موقع پر شام کے اسپیکر، کواٹلی کی سینٹ کے چیئرمین، عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، برطانیہ کے دارالامرا کی سربراہ اور فرانس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ بعض حکومتیں ایک طرف دہشت گردوں سے ڈرتی ہیں اور دوسری جانب جنگ بھڑکانے کے درپے رہتی ہیں کہا کہ شام کے بحران کی راہ حل یہ نہیں ہے کہ ہم مشرق وسطی کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیں۔